مون سون بارشوں کو چوتھا سپیل کب شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلی پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی)مون سون کے چوتھے اسپیل سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی سامنے آگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 اگست تک شہر میں تیز بارش کا امکان نہیں ہے البتہ 10 اگست سے مون سون کا چوتھا اسپیل شہر کو متاثر کرے گا۔

 

 

دوسری جانب شہر میں صبح و شام کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے البتہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔واضح رہے کہ شہر قائد میں اب تیز بارش کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close