گرج چمک کیساتھ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں، محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گو ئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی )تیز بارش کے باعث کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔ خضدار اورقلات کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سندھ اور بلوچستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش (چند مقامات پر موسلادھار بارش )جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم زیریں سندھ ،مشرقی بلوچستان ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ا ور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، پنجاب ،مشرقی بلوچستان، کشمیر ،گلگت بلتستان اور کاکول میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

close