کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسہ جاری، ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی (پی این آئی) کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں بادل برسے، آئی آئی چندریگرروڈ ، اختر کالونی، ڈیفنس ویو، محمود آباد اور کلفٹن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔کورنگی کازوے پر دو روز کے دوران ہونے والی بارش کا پانی اب بھی موجود ہے، سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

ناظم آباد نمبر7 میں نالا ابل پڑا، پانی جمع ہونے سے مرکزی سڑک زیر آب آگئی، ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔دوسری جانب مون سون بارشوں کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے آج سے ملک میں مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونےکی وارننگ جاری کردی ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ،گوجرانوالا ڈویژن اور کراچی سمیت سندھ کےساحلی علاقوں اور بلوچستان میں عید کے تینوں دن بارشوں کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں