اسلام آ باد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین پریس ریلیز کے مطابق مون سون ہواں کا حالیہ سلسلہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے تک مزید جاری رہ سکتا ہے اور ہفتے کے آخر تک اس میں مزید شدت آسکتی ہے. جسکے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں 5 جولائی رات تا 7 جولائی صبح آندھی/تیز ہواں /بوندا باندی کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے وفاقی، صوبائی و ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، جی بی ڈی ایم اے
، ایس ڈی ایم اے، پی آئی ڈی اور انکے ماتحت محکموں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ بارشوں کے اس سلسلے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو بالخصوص ہدایات جاری کی ہیں کہ برساتی نالوں /آبی گذر گاہوں میں ڈوبنے کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت و فعال اقدامات /نگرانی کی جائے۔ مزید برآں فوری ریسپانس کے لیے ایمرجنسی سروس کے
عملہ اور مشینری خاص کر اربن فلڈنگ کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کی پیشگی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ علاوہ ازیں گلگت بلتستان اور کے پی کے چند علاقوں میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بارش کو مدنظر رکھتے ہوئے گلاف، دریاں و نالوں میں طغیانی کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا جسکے باعث پی ڈی ایم اے کے پی کے اور جی بی ڈی ایم اے کو صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور ہر طرح کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں