عید کے موقع پر کن کن شہروں میں جل تھل ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی) لاہور سمیت پنجاب میں عید پر بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہےکہ لاہور سمیت پنجاب میں عیدکے موقع پر بارش کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ لاہور میں عید پر موسم ابر آلود رہنےکا امکان ہے۔

 

ساتھ ہی حبس بھی رہےگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید سے پہلے بارشوں کا ایک سسٹم آ رہا ہے جس سے 6 سے 8 جولائی تک صوبے میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے اور شہرمیں27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسری جانب کراچی میں بارش کی پیشگوئیاں، پیش بندیاں اور وارننگز سب دھری کی دھری رہ گئیں، شہر میں بادل اب تک نہ برسے، اب محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام یا رات سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم مشرقی سندھ، راجستھان اور بحیرہ عرب میں موجود ہے، جو آج شام یارات کو آندھی اور بارش کا سبب بن سکتا ہے۔سردار سرفراز کا مزیدکہنا ہےکہ بارش کا پہلا سسٹم 5 جولائی تک سندھ پر اثرانداز رہےگا۔

 

جس کے پیچھےایک اورسسٹم بھی موجود ہے جب کہ دوسرا اسپیل پہلے سسٹم کےختم ہونےکے 18گھنٹے بعد اثر انداز ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت29.5ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے34ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے، کراچی میں ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 75 فیصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں