محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم ، مرطوب رہے گا۔ کشمیر میں بعض مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ جنوبی و سطی اضلاع میں شدید گرم، مرطوب رہے گا۔

 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ صوبہ سندھ میں منگل کے روز شدید گرمی ہوگی۔ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جب کہ کشمیر میں بعض مقا ما ت پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close