بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل، محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تیز بارش برسانے والا سسٹم جولائی کے پہلے ہفتے میں داخل ہوگا، کل بھی منگل کے روز ہلکی بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں کل منگل کے روز ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارش برسانے والا سسٹم جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں داخل ہوگا۔

 

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوگا۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ دن میں ہوائیں 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں