وادی نیلم، رتی گلی سمیت بالائی علاقوں کی بلند چوٹیوں پر جون کی برفباری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کی بلند چوٹیوں اور بالائی علاقوں میں جون میں ہونے والی برفباری نے دسمبر اور جنوری میں رگوں میں خون جما دینے والی سردی کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ وادی نیلم کے سیاحتی مقام رتی گلی سمیت بالائی علاقوں کی بلند چوٹیوں پر جون کے دوسرے عشرے کے اختتام پر ہونے والی برفباری کے نتیجہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ شدید ٹھنڈ نے علاقہ مکینوں، سیاحوں اور بکروالوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا برفباری کے باعث بکروالوں کی بھیڑ بکریوں سمیت گھوڑے خچروں اور گدھوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑھ گئی ہیں۔

رتی گلی جھیل کے بیس کیمپ میں سیاحوں کے خیمے بھی برف سے گر گئے ۔وادی نیلم کے بالائی علاقوں سمیت وادی لیپہ اور حویلی کی بلند چوٹیوں پر برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ادھر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور نواحی علاقے مکڑا پہاڑ پر برفباری کے باعث سردی کی لپیٹ میں آ گئے۔ شہریوں نے بجلی کے پنکھے اور ائر کنڈیشنڈ بند کر کے گرم ملبوسات، کمبل اور رضائیاں دوبارہ نکال لی ہیں
دن بھر سے جاری بارش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔۔۔۔۔

close