مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل، 4 دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

کوئٹہ(پی این آئی) پری مون سون بارشوں کے سلسلے میں بارش برسانے والا ایک نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں موجود بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد آج 17 جون سے 20 جون کے دوران سبی، بولان، نصیر آباد، جھل مگسی، مستونگ، بارکھان، زیارت، ژوب، کوئٹہ، قلات، خضدار ، چمن اور ہرنائی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بارشوں کے دوران ضروری عملے کو تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close