جون کا آخری ہفتہ، پاکستان کے کن کن اضلاع میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں شدید گرمی کی کی لہر سے متاثر شہریوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں، صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں۔ متعلقہ محکموں کے زمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیشگی حفاظتی انتظامات اور امدادی سامان کی دستیابی کیلئے بروقت اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت خبردار کیا جائے، محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو:گیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو اور بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ یہ بات اہم ہے کہ شیخوپورہ ضلع کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close