آئندہ چوبیس گھنٹو ں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعد دوپہر /شام پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کے علا وہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

 

تاہم بالائی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور کالام میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب:جھنگ 15، فیصل آباد12، بلوچستان : سبی 14، کوہلو، پنجگور04 ، خضدار02 ،گلگت بلتستان : بابوسر07، گلگت 01، خیبر پختونخوا :دروش 02 ، میرخانی, پارچنار اور کالام میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی،جہلم ، ڈی آئی خان 46 ، بھکر، اٹک اور گجرات میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close