پری مون سون بارشوں کا طویل سپیل ملک میں کب داخل ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے کئی شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)پری مون سون ہواؤں کا بارش برسانے والا اسپیل اگلے ہفتے سے ملک داخل ہوگااور ساتھ ہی ایک مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سلسلہ بھی بالائی علاقوں داخل ہوگا جن کے ملاپ سے چاروں صوبوں میں اچھی بارشیں ہوں گی۔

 

اس سسٹم کو بحر عرب سے آنے والے نم واؤں کی بھرپور سپورٹ ہوگی جن سے کوہ سلیمان چولستان کوہ کھیرتھر اور سبی کے پہاڑوں پر گرج چمک کے طاقتور بادلوں کی تشکیل ہوگی۔جن سے بالائی مشرقی و مغربی سندھ ،شمال،مشرقی وسطی بلوچستان ، پنجاب ،کے پی کے اورجنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں