آندھی اورگرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش محکمہ موسمیات نے شدید گرم موسم میں خوشی کی نوید سنادی

اسلام آباد (پی این آئی )پیر کے روز ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی پنجاب اوربالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اوربالائی پنجاب میں تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اورشمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close