اسلام آباد، لاہور (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک بھر میں جاری گرمی کی لہر مئی کے آخر تک شدت کے ساتھ برقرار رہ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے بھی ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی، ہفتہ چودہ مئی کی شام سے17 مئی تک ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی میں معمولی کمی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 18مئی سے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے، زیادہ درجہ حرارت ہیٹ اسٹروک کا سبب بن سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان، بالائی سندھ، پنجاب میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا گرمی میں شدت آنے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شدید گرمی میں عوام دھوپ اور گرمی سے بچیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران دریاؤں میں پانی کا بہاؤ مزید بڑھنے کا امکان ہے، گرمی کے دوران توانائی اور پانی کی طلب میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، آبی ذخائر اور فصلوں کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں