گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے آج بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر مغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔تاہم شمالی بلوچستان ، بالائی وسطی پنجاب ،خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

 

اس دوران بالا ئی سندھ میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم خضدار 05 اور پاراچنار میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد ،لاڑکانہ45 ، موہنجوداڑواور جیکب آبادمیں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں