منگل سے جمعہ تک مسلسل برفباری، محکمہ موسمیات نے سیاحوں کیلئے الرٹ جاری کردیا

مری (پی این آئی) سیاح محتاط رہیں، مری، گلیات اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری ہونے کا امکان، منگل سے جمعہ تک درمیانی برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ، تمام متعلقہ ادارے الرٹ کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری ہونے اور وسطی علاقوں میں گرچ چمک کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کے حوالے سے باقاعدہ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی ہواوں کا سسٹم ممکنہ طور پر پیر کی رات کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہو جائے گا۔ اس مغربی سسٹم کی وجہ سے مری، گلیات، نتھیاگلی، ناران، کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو اور ہنزہ میں درمیانی سے شدید نوعیت کی برفباری ہونےکا امکان ہے۔برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ بارشوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر سے منگل کے دوران کوئٹہ،زیارت،پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسمی خیل،وزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتے بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز اسلام آباد، راولپنڈی،اٹک ،چکوال، جہلم،گجرات،گجرانوالہ ، لاہور، سیالکوٹ، نارروال،حافظ آباد میں آندھی اور تیز ہواؤں ہے ساتھ بارش کی توقع ہے۔میانوالی ، بھکر، سرگودھا،فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، جھنگ، خوشاب میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close