کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے اور موسم خوش گوار ہو چکا ہے لیکن بلوچستان کے ضلع زیارت میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق بلوچستان کے شمالی ضلع وادی زیارت اور ملحقہ علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک ہے، صبح وادی میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
دوسری جانب زیارت میں شدید سرد موسم میں گیس پریشر کا مسئلہ برقرار ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے، صارفین نے گیس کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں