سردیاں تو ابھی شروع ہوئی ہیں، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب اورکشمیرمیں تیزہواؤں کے ساتھ بارش/برفباری جبکہ خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں کہیں بونداباندی کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، مری، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبرپختونخوا:دیر(بالائی27،زیریں20)،پٹن16،کالام10،مالم جبہ09،بالاکوٹ08،چترال07،میرکھانی05،پاراچنار،دروش04،سیدوشریف02،پشارو،تخت بائی01،کشمیر:رولاکوٹ10،مظفرآباد(سٹی05، ائیرپورٹ04)،گڑھی دوپٹہ03،گلگت بلتستان:استور03،اسکردو01،پنجاب:مری میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری(انچ):کالام5.0،استور1.2،مالم جبہ1.0،مری0.5،اسکردو0.3اوربگروٹ میں ٹریس ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11، گوپس منفی08، اسکردومنفی07، پاراچنار منفی06، استور، کالام منفی05، بگروٹ منفی04، ہنزہ منفی03، مالم جبہ منفی02، شوپیاں اورکوئٹہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close