آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں اس وقت مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور شہر کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے جب کہ مطلع کبھی مکمل اور کبھی جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے، اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں