گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور(پی این آئی) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا کردیا گیا، درجہ اول کا گھی اور کوکنگ آئل 5 روپے مہنگا ہوگیا، گھی کی نئی قیمت 400 روپے اور کوکنگ آئل 415 روپے ہوگئی۔ سٹی فورٹی ٹو کے مطابق کمپنیوں نے ہوسیل میں درجہ اول کا گھی و کوکنگ آئل3 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے، جس کے بعد پرچون ریٹ پر درجہ اول کا گھی اور کوکنگ آئل5 روپے فی لیٹر مہنگا سیل ہونے لگا۔

پرچون ریٹ کے تحت درجہ اول کا خوردنی تیل 410 روپے لٹر سے مہنگا ہوکر 415 روپے لٹر فروخت ہونے لگا جبکہ درجہ اول کا گھی 395 روپے سے 400 روپے فی کلو کا ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئل اور گھی کی کمپنیوں کی جانب سے بغیر پیشگی اطلاع قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ درجہ اول کا گھی بنانے والی کمپنی نے16 کلوگھی کا کنستر 50 روپے مہنگا کردیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 180 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب گورنرسٹیٹ بینک ڈاکٹررضا باقر نے کہا ہے کہ کہ مہنگائی اورحسابات جاریہ کے خسارہ پرقابو پانا دو بڑے چیلنجز ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں روشن ڈجیٹل اکاونٹ پر پاکستانی برادری کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن میں گفتگو کے دوران کہا کہ روشن ڈجیٹل اکاونٹ سعودی عرب میں پاکستانی برادری میں بے حد کامیاب ثابت ہوا ہے جنہوں نے آر ڈی اے میں شامل ہونے والے 175 ممالک میں مقیم پاکستانیوں میں سب سے زیادہ تعداد میں یہ اکاونٹس کھلوائے ہیں اور ان کے ڈپازٹس کی رقم دوسرے نمبر پر بلند ترین ہے ۔

تقریب میں بڑی تعداد میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں، سعودی عرب میں کام کرنے والی پاکستانی تنظیموں، اسٹیٹ بینک کی سینئر انتظامیہ اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے شرکت کی۔ ڈاکٹر رضا باقر نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ پر بات چیت کے لیے تقریب منعقد کرنے پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ اس تاریخی اقدام سے بیرون ملک پاکستانیوں کو موقع ملا ہے کہ وہ مکمل ڈجیٹل طریقے سے پاکستان میں اپنی بچت اور سرمایہ کاری کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بینک اکاونٹ کھول سکیں۔انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ پچھلے ستمبر میں اس سکیم کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک بیرون ملک پاکستانیوں نے 345570 روشن ڈجیٹل اکاونٹس کھولے ہیں اور ان اکاونٹس میں 3.44 ارب ڈالر جمع کرائے گئے۔

close