سردی بڑھ گئی،جمعرات کے روز بارشوں اور برفباری کا سلسلہ کہاں کہاں جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی تفصیلی رپورٹ 

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان۔ اس دوران چندمقامات پرژالہ باری کی توقع۔ تا ہم کراچی سمیت صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں، صوبہ بلوچستان کے وسطی علاقے اورساحلی پٹی اورجنوبی پنجاب میں آندھی/گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان۔

اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی توقع۔ کشمیرمیں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش/برفباری کا امکان۔ اس دوران کشمیرمیں چندمقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش/برفباری کا امکان۔خیبرپختونخوا کے کے بیشتراضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،کالام، کوہستان ،بونیر، شانگلہ ،ایبٹ آباداورمانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان۔ اس دوران چندمقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔زیریں سندھ ( کراچی، حیدرآباد، شہیدبینظیرآباداوردادو) میں آندھی/تیزہوائیں اورجھکڑچلنے کا امکان۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔پنجاب کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کےعلاوہ راولپنڈی،مری، چکوال، اٹک، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور فیصل آباد میں ہلکی بارش جبکہ جہلم،منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال ،لاہوراورقصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چندمقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

اس دوران مری اور گلیات میں بارش/برفباری کا امکان۔شام/رات کے دوران ملتان،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،رحیم یارخان،بہاولنگراوربہاولپورمیں آندھی اور جھکڑ چلنے کی توقع۔جبکہ مکران کی ساحلی پٹی،گوادر،کیچ،آوران،لسبیلہ،پنجگور،خضدار،کوئٹہ،ژوب،نوکنڈی،دالبندین اورقلات میں آندھی/تیز ہوائیں اورجھکڑچلنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی14، کالام منفی11، گوپس منفی 08، اسکردو، استورمنفی 06، مالم جبہ، ہنزہ، پلوامہ، بارہ مولہ منفی 04، پاراچنار، بگروٹ، اننت ناگ، شوپیاں منفی 03، چترال، راولاکوٹ، سری نگرمنفی 02، دیراوردروش میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں