ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور طغیانی کا خدشہ،الرٹ جاری

گوادر (آئی این پی)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماہی گیری نے اپنے ایک اعلامیہ میں ضلع بھر کے ماہی گیروں کو مطلع کیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ 2 فروری سے 4 فروری 2022 تک بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور تیز سمندری لہریں اور طغیانی کا خدشہ ہے۔

لہذا تمام ماہی گیروں کو مطلع و تاکید کی جاتی ہے کہ بدھ سے جمعہ تک گہرے سمندر جانے سے گریز کریں اور اپنی کشتیوں کو کنارے پر لائیں اور اپنی کشتیاں بمعہ انجن، جال اور دیگر ماہی گیری آلات کو محفوظ بنائیں تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعات پیش نہ آئیں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close