فروری کے پہلے دس دنوں میں کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)فروری کے پہلے 10 دنوں میں یکے بعد دیگرے دو بارشوں کے سلسلے آنے کی توقع ہے ۔ 2سے4 فروری۔ 6 سے 9 فروری بارش کا زیادہ فوکس ملک کے شمالی مشرقی اور بالائی علاقوں پر مشتمل ہے ۔ پہلے سلسلے میں پنجاب کے بالائی شمالی اور مشرقی وسطی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

جن میں نارووال لاہور شیخو پورہ ننکانہ صاحب سیالکوٹ گجرانوالہ گجرات قصور کھاریاں جہلم پھالیہ اور کچھ دیگر علاقوں میں معتدل اور کہیں اچھی بارش کے امکان ہیں اس کے علاوہ اسلام آباد راولپنڈی مری کشمیر اور شمالی خیبر میں ہلکی بارش کے امکان ہیں۔ باقی وسطی پنجاب کے فیصل آباد ڈویژن کے علاقوں میں ھلکی بونداباندی متوقع۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close