کراچی(پی این آئی)کراچی شہر میں تیز ہوائیں اور سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان۔ سمندر میں بھی تیزی رہے گی، پاک ویدر نے شہریوں سے احتیاط برتنے کا الرٹ جاری کردیا۔کراچی شہر میں مغربی سسٹم کی بدولت تیز ہوائیں چلنے کا امکان، شہر میں ان سائبیرین ہواؤں کی رفتار 50-60 کلومیٹر جبکہ کچھ علاقوں میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے جھکڑ چل سکتے ہیں۔ہماری شہریوں سے اپیل ہے کہ جمعے اور ہفتے کے دوران احتیاط کیجیے۔۔
کمزور درختوں کے نیچے ہرگز کھڑے نہ ہو اور سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور ہے۔۔تیز ہواؤں کے سبب کچھ علاقوں میں کمزور درخت بھی گر سکتے ہیں۔تیز ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے ہفتے کے روز تک جاری رہے گا جبکہ ہفتے سے کراچی شہر میں سردی کی نئی لہر داخل ہوگی جس کی وجہ سے درجہ حرارت کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آجائیں گے۔ شہر کا درجہ حرارت ہفتے سے کم ہو کر 7-8 جبکہ کھلے علاقوں میں درجہ حرارت 5-6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گر سکتا ہے۔اس دوران سندھ اور بلوچستان کے ساحلی پٹی اور گہرے سمندر میں لہروں کی شدت میں تیزی آئیگی۔ ہماری ماہیگیروں سے اپیل ہے کہ جمعے اور ہفتے کے دوران گہرے سمندر میں جانے سے احتیاط یا حفاظتی اقدامات کے ساتھ سمندر میں جائیں۔ گہرے سمندر میں ہواؤں کی شدت 60-70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ہمارے کام شہریوں کو ڈرانا یا پریشان کرنا ہرگز نہیں ہے۔۔ تاہم تھوڑی سی احتیاط کر کے ہم اپنے آپ کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ کراچی میں بارش یا طوفان کا کوئی خطرہ نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں