اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے ہفتے کے آخر میں مزید بارشوں اور برف باری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ بدھ کو محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے دن سے مغربی ہواں کا سلسلہ ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوگا، جمعہ کی شام سے پیر کی صبح تک،اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں مزید بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی۔
جمعے کی رات سے ہفتے تک وسطی پنجاب، بلوچستان کے اضلاع میں تیز ہواں کے ساتھ بارش متوقع ہے، ہفتہ اتوار تیز بارشوں برف باری کی وجہ سے، مری، ناران کاغان، کشمیر باغ حویلی، بالائی خیبرپختونخوا رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ اتوار برف باری کی وجہ سے مری نتھیا گلی، کشمیر خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ اور انتظامات کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں