محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشنگوئی، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

چمن (آئی این پی) چمن شہرمیں بارش کا سلسلہ شروع دن بھرجاری رہنے والا بارش کاسلسلہ رات گئے تک جاری رہا محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطا بق چمن شہراورمیدانی علاقوں میں موسم سرما کی بارشوں کاسلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا بارش کاسلسلہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا جو کہ رات گئے تک جاری رہا ہے بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پہاڑی سلسلوں پر برفباری کی پیشگوئی کی بارش سے چمن شہرمیں سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہوگیاہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close