ملک میں بارشوں کا سلسلہ کب داخل ہو گا، محکمہ موسمیات نے کن کن شہروں میں برفباری اور بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں برفباری اور اسلام آباد لاہور میں بارشوں کی پیشگوئی کردی، بارشوں کا سلسلہ منگل سے جمعرات تک جاری رہےگا، ملک میں بارشوں کا سلسلہ منگل کے روز داخل ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ کے دوران بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جس کے تحت بارشوں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں منگل کے روز داخل ہوگا۔

بارشوں کا سلسلہ منگل سے جمعرات تک جاری رہےگا۔کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اور بارکھان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ منگل رات سے جمعرات کے دوران مری، گلیات، نتھیا گلی میں بھی برفباری کا امکان ہے۔ منگل سے جمعرات کی صبح اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں بارش کا امکان ہے جبکہ دیر، مالاکنڈ، ہزارہ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سانحہ مری پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب ظفر نصراللہ کی زیر نگرانی چار رکنی انکوائری کمیٹی کی تحقیقات جمعرات کو بھی جاری رہیں۔ انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ محکمہ موسمیات کا راولپنڈی میں آفس ہی موجود نہیں،ضلعی انتظامیہ کا بھی محکمہ موسمیات سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔انکشاف ہوا کہ محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے مابین رابطوں کا فقدان ہونے کا انکشاف ہوا ۔ انکوائری کمیٹی نے کہاکہ مری میں موسم کی خرابی اور برفباری سے قبل کیا اقدمات اٹھائے گئے۔

انکوائری کے آغاز پر ٹیم نے گزشتہ روز کلڈنہ باڑیاں روڈ پر حادثے کے مقام کا جائزہ لیا تھا ،تحصیل میونسپل کارپوریشن مری نے مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس ذمہ داران بیان ریکارڈکیا۔ذرائع کے مطابق مری میں سڑکوں کی صورتحال اور برفباری سے نمٹنے کے لیئے پیشگی انتظامات انتہائی ناقص رہے۔ضلعی انتظامیہ پولیس ٹریفک پولیس محکمہ سی اینڈ ڈبلیو،این ایچ اے،این ڈی ایم اے کے مابین کوآرڈینیشن ہی نہیں تھا ، شدید برفباری کی پیشگوئی کے باوجود سیاحوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کے بھی انکوائری ٹیم بیان قلمبند کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں