دیامر سمیت پورے گلگت بلتستان میں سردی کی لہر برقرار،چلاس شہر اور دیامر کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری

چلاس (آئی این پی)دیامر سمیت پورے گلگت بلتستان میں سردی کی لہر برقرار،چلاس شہر اور دیامر کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری،اپر کوہستان میں لینڈ سلائڈنگ،سرد موسم میں ہزاروں مسافر بے یار و مددگار پھنسے کر رہ گئے۔ جمعہ کو چلاس شہر اور دیامر کے بالائی علاقوں میں بارش،پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔چلاس شہر اور گردونواح میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔

چلاس شہر اور گردونواح میں بارش،سردی کی شدت بڑھ گئی۔بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث لوگ گھروں میں محصور۔سیاحتی مقامات بابوسر ٹاپ،بٹوگاہ ٹاپ اور فئیری میڈو میں برفباری جاری۔گزشتہ دنوں سے جاری برفباری سے بابو سر ٹاپ پر پانچ فٹ،نانگا پربت ٹاپ پر 10 فٹ سے زائد برف پڑھ گئی۔سب ڈویژن داریل،تانگیر سمیت دیامر کے دور افتادہ علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری۔خیبر پختونخوا کا علاقہ اپر کوہستان میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔اپر کوہستان اور مضافات میں بارش کے ساتھ برفباری،نظام زندگی مفلوج۔رات گئے اپر کوہستان سومر نالے کے قریب لینڈ سلائڈنگ،شاہراہ قراقرم بند ہوگیا۔

شاہراہ قراقرم کی بندش سے سینکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے۔پھنسے افراد میں بچے،خواتین اور بزرگ شامل ہیں،تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود شاہراہ کی بحالی ممکن نہ ہوسکی،ذرائع کے مطابق شدید سرد موسم میں پھنسے مسافر کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار ہو کر پریشان ہے جبکہ شاہراہ قراقرم بارشوں کے باعث متعدد جگہوں پر بھی لینڈ سلائڈنگ کی اطلاعات ہیں۔دیامر اور کوہستان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے باعث شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائڈنگ کا شدید خدشہ بدستور موجود ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بارش سے بالائی علاقوں کو جانے والی سڑکیں اور شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے،مسافر بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور دیگر محکموں کے سربراہان کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر دیامر ذرائع کے مطابق ہنگامی صورت حال یا کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 05812930037 پر دیں۔دوسری جانب شاہراہ قراقرم کی بندش سے اسکردو لے جانیوالی ڈیڈ باڈی ایمبولینس بھی پھنسی ہوئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close