کوئٹہ (آئی این پی)ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ شوکت علی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہرمیں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتربنانے کیلئے کوشاں ہیں، بارشوں کی سیزن میں صفائی کاعملہ شہر کے مختلف علاقوں میں کام کررہا ہے،وقت لگے گا مگربہتراقدامات کے اثرات آنے والے دنوں میں نظرآئیں گے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روزکوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی کے کاموں کامعائنہ کرنے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے جناح روڈ، انسکمب روڈ، سرکلرروڈ، میزان چوک، منان چوک، قندھاری بازار، سریاب روڈ، زرغون روڈ، نواں کلی اوردیگر مقامات پر صفائی کے کام کاجائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر ہم سب کاگھر ہے جس کوصاف ستھرارکھناہم سب کی ذمہ داری ہے، بارش اورممکنہ برفباری سے نمٹنے کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے آفیسران ودیگرعملے کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ اپنی حاضری یقینی بناکرشہر میں ذمہ داریاں نبھائیں، انہوں نے کہا کہ حالیہ بارش کے سیزن میں بروقت اقدامات اٹھاتے ہوئے شہر میں عملے کوتعینات کردیاہے اورصفائی کے کام کی نگرانی میں بذات خودکررہا ہوں جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی وہ گلی کوچوں میں کچرہ پھینکنے کی بجائے ایک جگہ ڈسٹ بن میں جمع کریں تاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کاعملہ وہاں سے اٹھاکراس کو ٹھکانے لگائے، گلی کوچوں میں کچرہ پھینکنے کی وجہ سے سیوریج کانظام متاثر ہورہا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے، انہوں نے کہا کہ پورے شہر میں صفائی کاکام بلاتعطل جاری رہے گاجہاں پر بھی کوئی شکایت ہو تو عوام ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
دیریں اثناایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کی ہدایت پر چیف میٹروپولیٹن آفیسرعطااللہ بلوچ نے فرائض سے غفلت برتنے، اورحکم عدولی کی بناپر سینٹری انسپکٹرنتھائیل اختر، سینیٹری سپروائزرعلی محمدولدبہاول خان کو معطل کردیاہے جس کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں