اسلام آباد(پی این آئی)بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا جس سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سسٹم کے تحت آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ہرنائی، کوہلو، ژوب، بارکھان، زیارت، پشین، گوادر اور لسبیلہ سمیت بیشتراضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان سے ملک میں آنے والا سسٹم وسطی اوربالائی سندھ میں بھی داخل ہوگا جس کے باعث کل سے7 جنوری تک کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کےبیشتراضلاع میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں