پاکستان کا وہ علاقہ جہاں درجہ حرارت منفی3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔تاہم شام /رات میں ملک کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔جبکہ خطۂ پوٹھوہارمیں بعض مقامات پرصبح کے اوقات میں کہرپڑنے کا امکان۔پنجاب، خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں رات/صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔تا ہم شمال مغربی بلوچستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کا امکان ۔ پنجاب، خیبرپختونخواہ

کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں رات/صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدسرد اور خشک رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی15،کالام منفی13،استورمنفی10،اسکردومنفی09،گوپس منفی08،گلگت،ہنزہ،قلات منفی07،کوئٹہ منفی 06،مالم جبہ منفی05،دیر،راولاکوٹ،بگروٹ،پاراچنار،پلوامہ،بارہ مولہ منفی04،دروش،اننت ناگ، شوپیاں منفی03،مری،ژوب،چترال،سری نگرمنفی02،میرکھانی،کاکول اوربالاکوٹ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں