پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش اورسوات میں برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہو گیا ہے، خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے،کھانوں کے شوقین افراد ٹھنڈے موسم میں گھروں سے باہر نکل آئے،ہوٹلوں پر رش بڑھ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سسٹم ایران کی سمت سے بلوچستان میں داخل ہوا جس کے بعد کوئٹہ، مستونگ، ڑوب، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہلکی برفباری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں۔سوات اور مالم جبہ میں بھی برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہو گیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے(کل)پیر کوملک کےمختلف علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کی ہے،کشمیر،گلگت بلتستان،خیبر پختون خواکےبالائی علاقوں میں بارش کاامکان ظاہر کیاگیا ہے ۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا کےمختلف علاقوں میں سردی بڑھنے کے ساتھ ہی مچھلی فروشوں ،باربی کیو ریسٹورنٹس، سوپ، کباب، چائے، کافی، خشک میوہ جات اور دیگر گرم خوراک کی دکانوں اور ہوٹلوں پر رش بڑھ گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں