ریکارڈ توڑ بارشیں، سیلابی صورتحال، متعدد ہلاکتیں ہو گئیں

برازیل (پی این آئی) ریکارڈ توڑ بارشیں، سیلابی صورتحال، متعدد ہلاکتیں ہو گئیں۔۔  برازیل میں شدید سیلاب کے باعث 11ہزار افراد بے گھر, 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل کی ریاست باہیا میں شدید طوفان کے باعث 11 ہزار سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نومبر سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 17 افراد طوفان میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ جمعہ تک، باہیا کے دارالحکومت سلواڈور میں 250 ملی میٹر بارش ریکارڑ ہو ئی ہے –

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close