کڑاکے کی سردی پڑنے والی ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کیا ہونیوالا ہے؟ محکمہ موسمیات کی ہلچل مچا دینے والی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک جبکہ بالائی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند/اسموگ پڑنے کا امکان ۔

اسلام آباد میں موسم سرد / خشک اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان۔کشمیر اورملحقہ پہا ڑی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ مطلع جزوی ابرآلو د رہے گا۔گلگت بلتستان اورملحقہ پہا ڑی علاقوں علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ مطلع جزوی ابرآلو د رہے گا۔خیبرپختونخوا  کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم صبح/رات کے اوقات میں پشاور،مردان،چارسدہ،صوابی اورنوشہرہ میں دھند/اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم بدستور خشک اورسرد رہے گا۔ تاہم صبح/رات کے اوقات میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں دھند/اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔میدانی علاقوں میں شدید دھند/ اسموگ چھائے رہنےکی توقع۔ جبکہ خطۂ پوٹھوہارمیں صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورسرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ، اسکردومنفی 14،استورمنفی10، گو پس منفی 09،گلگت منفی 08، بگروٹ ،کالام،کوئٹہ ، سری نگر منفی06،دیر ،ہنزہ منفی 06،مالم جبہ،راولاکوٹ، بارہ مولہ اور پلوامہ میں منفی05سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں