چمن،شدید خشک سردی کی لپیٹ میں، سرشام شہر ویران

چمن(آئی این پی)چمن شہر شدید خشک سردی کی لپیٹ میں سرشام شہر ویران، گیس کی سہولت نہ ہونے کے باعث عوام کی سوختنی لکڑی کو اپنے آپ کو گرم رکھنے کیلئے بطور ایندھن استعمال کرنے کارجحان سردی کا دورانیہ جاری رہے گا ۔ جمعرات کو تفصیلات کے مطابق چمن شہر میں بدترین خشک سردی کاراج درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا

کئی علاقوں میں پانی برف میں تبدیل جبکہ چمن شہرگیس کی سہولیات سے محروم ہونے کے باعث چمن کے شہری اپنے آپ کوگرم رکھنے کیلئے سوختنی لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبورہیں جس سے سوختنی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاہے جبکہ چمن کے شہریوں کے ساتھ گیس کا وعدہ پچھلے حکومت میں ہوچکاہے مگر تاحال چمن کے شہری گیس سے محروم ہیں جبکہ چمن شہرمیں ایل پی جی گیس کی قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی ہے جوکہ دوسو روپے تک کلو فروخت ہورہاہے بدترین سردی کے باعث غریب اور بے بس شہریوں کے گھروں میں جلانے کیلئے نہ ہی سوختنی لکڑی اور نہ ہی گیس کی سہولت ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پہاڑی سلسلوں اور افغانستان کے دور دراز علاقوں درہ سالنگ اور دارالحکومت میں برف باری کی اطلاعات ہے جبکہ پاکستانی بالائی علاقوں میں بھی برفباری کے اطلاعات ہیں

جس کی وجہ سے میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور محکمہ موسمیات نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اورشہری احتیاطاگرم کپڑوں کا استعمال شروع کریں اور خشک سردی کے باعث بچوں کو اچھی طرح ڈھانپ رکھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close