خون جما دینے والی سردی کیلئے تیار ہو جائیں، کن کن علاقوں میں شدید سردی کی لہر آنیوالی ہے؟ بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک نیا مغربی سسٹم ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں آج سے اثر انداز گا ۔جس کے زیر اثر کے پی کے کے شمالی علاقوں میں گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور برفباری کا موجودہ تفصیلات نیچے موجود ہے۔پنجاب کے شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بادل بنتے رہیں گے تاہم اگلے چوبیس گھنٹوں تک پورے پنجاب میں بارش کا امکان نہیں ہے ہواؤں کی رفتار رہنے کا امکان موجود ہے ۔

پنڈی گھیب اسلام آباد اٹک راولپنڈی جہلم لیہ ملحقہ علاقوں میں دھند موجود ہے ۔سندھ کے بھی آج تمام علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان موجود ہے تاہم نگرپارکر تھر پار کر۔ کے اکا دکا علاقوں میں ہلکے بادل بننے کا امکان موجود ہے۔بلوچستان کے بھی اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان موجود ہے چاغی تربت نوکنڈی چاغی خضدار قلات مستونگ مسلم باغ پیشن قلعہ سیف اللہ اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان موجود ہے۔خیبرپختونخوا میں مغربی سسٹم اثر انداز ہو چکا ہیں جس کے زیر اثر چترال چار باغ خیرب کلام دورش اور ملحقہ علاقوں میں بادل بننے کا امکان موجود ہے جس کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کا امکان موجود ہے صوبے کے باقی علاقوں میں ہلکے بادل بننے کا امکان موجود ہے۔

گلگت گلگت بلتستان کے تقریبا تمام علاقوں میں بادل بننے کا امکان موجود ہے ہے ہے اور اکثر علاقوں میں ہلکی بارش بھی متوقع ہے گلگت بلتستان کے شمالی اور اکا دکا مغربی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان موجود ہے ۔کشمیر کے مختلف علاقوں میں گہرے بادل اور کہیں کہیں ہلکے بادل بننے کا امکان موجود ہے کشمیر کے شمالی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close