پاکستان کا وہ علاقہ جہاں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

اسلام آباد (پی این آئی )ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت کی وجہ سے منفی درجہ حرارت ریکارڈ کیا جارہا ہے، بلوچستان کے علاقہ قلات میں درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری تک جا پہنچا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کا کا یہ علاقہ سرد ترین علاقہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ با لائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں اسموگ /ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم

خشک اور سرد جبکہ با لائی علاقوں میں ابر آلود رہے گا۔تاہم شام /رات بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان میں ہلکی بار ش /برفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں ہلکی اسموگ / دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہا۔آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی12،اسکردو منفی 10،استور منفی 07،ہنزہ ، گوپس منفی 06،کالام، گلگت منفی 05، قلات ،کوئٹہ منفی 04،دیر، بگروٹ اور راولاکوٹ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close