سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب سے پاکستان آنیوالے مسافر طیارے میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی ۔ ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والے قومی ائیر لائن کی پرواز فنی خرابی آنے کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔ پی کے 9760 فنی خرابی پر کپتان نے کراچی ایئرپورٹ ٹاور سے رابطہ کیا۔کنٹرول ٹاور سے اجازت ملنے پر پرواز کو کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کیا گیا۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق طیارے میں فنی خرابی دور کرنے کے بعد لاہور روانہ کیا جانا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے پرواز کو شیڈول کے مطابق کراچیاتارا گیا لاہور کے مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا ۔

close