اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان بھر میں سرد موسم اپنے پنجے گاڑ چکا ہے۔ میدانی علاقوں میں جہاں سموگ اور فاگ کا قبضہ ہے تو دوسری جانب پاکستان کے بالائی علاقوں گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں اور مقامی آبادی گھروں تک محصور ہوگئی ہے۔ بلوچستان کی وادی زیارت میں بھی برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
بلوچستان کے اہم شہر زیارت سے ملحقہ علاقوں کے لیے رابطہ سڑکوں پر برف جم جانے سے سیاحتی مقامات پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ موسم کی خبر دینے والے ماہرین کے مطابق شہری اور سیاح سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ متعلقہ عملہ غائب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی 10، قلات منفی 5 اور گوپس میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسی طرح کوئٹہ، استور اور اسکردو میں منفی 3، ہنزہ میں منفی 2، راولاکوٹ میں منفی1 اور لیہہ میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں