روا ں ہفتے کے آخر میں کن کن علاقوں میں بارشیں اور کہاں کہاں برفباری کا امکان ہے؟ موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اس ہفتے کے اختتام پر مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ پاکستان کے شمالی اور مشرقی علاقوں کو متاثّر کرے گا۔اسکے نتیجے میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ہوا کا معیار بھی بہتر ہو جائے گا۔خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پنجاب کے شمالی علاقوں اور بلوچستان کے شمالی اور مغربی حصّوں میں۔

اگلے پانچ روز موسم خشک رہے گا جبکہ مشرقی علاقوں میں سموگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تاہم اگلے اتوار اور منگل کے درمیان مغربی ہواؤں کا ایک انتہائی سرد سلسلہ اثر انداز ہوگا۔ خیبر پختونخواہ کے شمالی حصّوں اور گلگت بلتستان میں 6000 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری، جبکہ دیگر علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مری, گلیات اور آزاد کشمیر میں 8000 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری ہو گی۔ جنوبی سندھ کے علاوہ ملک کے اکثر علاقوں میں بادل ہونگے۔صوبے کے شمالی حصّوں سمیت وادیِ پشاور، کوہاٹ،پاراچنار، سوات، ہزارہ اور مالاکنڈ میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ اس د وران ایبٹ آباد میں 10سے 20 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ پشاور میں 5 ملی میٹر سے کم بارش متوقع ہے۔

وادیِ کاغان میں 6 ہزار فٹ سے بلند مقامات پر اچھّی برفباری (6 سے12 انچ) متوقع ہے. ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے جنوبی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا مگر بارش کا فی الحال کوئی کان نہیں۔شمالی پنجاب کے اکثر اضلاع بالخصوص اٹک، چکوال، میانوالی، بھّکر، گجرات، سرگودھا، خوشاب، منڈی بہاءالدّین ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں اکثر مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے۔ خطّہٰ پوٹھوہار (راولپنڈی اور اسلام آباد) میں 5 سے 15 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کمی آسکتی ہے تاہم رات کے درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اور لاہور کے اضلاع شامل ہیں، جہاں کہیں کہیں گرج چمک کے طوفانوں کے باعث تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

کچھ مقامات پر 20 سے 30 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ کوٹلی، میر پور اور ضلع راولپنڈی کے مشرقی حصّوں میں بھی گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں۔جنوبی پنجاب میں اس دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم، راجنپور اور ڈیرہ غازی خان کے بلند مقامات بشمول فورٹ منرو میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ ملتان اور جنوب مشرقی پنجاب میں وہاڑی، بہاولپور اور رحیم یار خان کے علاقوں میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔ اکثر علاقوں میں 6000 فٹ سے بلند مقامات پر اچّھی برفباری ہو سکتی ہے۔ سب سے زیادہ برفباری سکردو اور استور کے علاقوں میں متوقع ہے ۔مظفّرآباد میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش جبکہ پیر چناسی سمیت 7 ہزار فٹ سے بلند مقامات پربرفباری کا امکان ہے۔

میرپور میں بھی 20 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔ آزاد کشمیر میں اکثر مقامات پر اچھی بارش ہو سکتی ہے۔ دن کے درجہ حرارت میں 8 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔صوبے کے شمالی حصّوں بالخصوص کوئٹہ میں ہلکی بارش ( 3 سے 6 ملی میٹر) تیز ہواؤں کے ساتھ متوقع ہے۔ اوسطاً درجہ حرارت میں 6 سے 10 گریڈ کمی کا امکان ہے. شمالی بلوچستان میں زیارت سمیت 7 ہزار فٹ سے بلند مقامات پر ہلکی برف باری (1 سے 2 انچ) ہو سکتی ہے۔ دوپہر میں ہواؤں کی رفتار 35 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ صوبے کے اکثر حصوں میں 45 سے 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی خشک اور سرد ہواؤں کا راج ہو گا۔ تاہم اتوار اور پیر کے درمیان تربت، گوادر، پنجگور اور خاران کے علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان۔ اس دوران خضدار میں موسم خشک اور ہواؤں کی رفتار 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرے گی۔

دالبندین سمیت ضلع چاغی کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کے اختتام پر شمال مغرب کی جانب سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھّکڑ متوقع ہیں۔سندھ کے اکثر علاقوں میں اس سسٹم سے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کراچی میں خشک ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کچھ کمی اور ہوا کا معیار خراب ہونے کا امکان ہے۔ سندھ کے میدانی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 6 ڈگری کمی کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close