محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ایک سرکیولیشن سسٹم انڈیا کے ساحلی حصوں بحریہ عرب میں موجود ہے اور کل تک ایک سسٹم بنگال سمندر میں بھی جنم لے گا اور ان دونوں سسٹمز کے باعث انڈیا کے کافی علاقوں میں یعنی کے وسطی بھارت سمیت گجرات راجستان اور آس پاس کے علاقوں میں بارشیں ہوسکتی ہیں یہ ایک غیر یقينی صورتحال ہوگی جوکہ اس ماہ میں ہونا ممکن نہیں ہوتا۔

بحریہ عرب والا سسٹم گجرات انڈیا کی طرف بڑہے گا صورتحال بہتر ہونے کی وجھ سے سسٹم کچھ طاقتور بھی ہوگا سسٹم جسے طاقتور ہوگا تو اسکی ایک Trough گجرات اور راجستان تک بنے گا ۔جس سے بارشیں ممکن ہیں یہ سب 17 نومبر سے ہوگا۔اگر بات کی جائے سندھ کی تو ابھی کی تازہ تریں صورتحال کے مطابق سندہ پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گےاور کچھ ماڈلس جنوبی سندہ یعنی تھر کے علاقوں میں کچھ بادل اور چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا بتا رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں