اب توگرم کپڑے نکال لیں، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) ملک کے اکثر علاقوں میں رواں اور اگلے ہفتے کے دوران موسم خشک رہے گا. درجہ حرارت میں دن بدن معمولی طور پر کمی آنے کا امکان ہے. آج سے 7 نومبر کے درمیان مغربی ہواؤں کے 2 کمزور شدت کے سلسلے ملک کے شمالی علاقوں سے گزریں گے۔ پہلا سلسلہ آج اور کل شمالی خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے مختلف پر اثرانداز ہوگا.

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی و خیبرپختونخواہ بشمول دیر / چترال / سوات / کوہستان / کرم / خیبر ایجنسی میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے متعدل بارش جبکہ پہاڑی پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاؤہ غذر / گلگت / ہنزہ نگر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔ مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ 3 یا 4 نومبر سے بالائی خیبرپختونخواہ / کشمیر / گلگت بلتستان اور خطہ پوٹھوار کے مختلف علاقوں پر اثرانداز ہوگا ان شاءاللہ. تفصیلات جلد شائع کی جائیں گی. ملک کے دیگر تمام علاقوں میں موسم خشک رہے گا. اگلے ہفتے سردی کی ایک لہر ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے. جس کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے. ماہ نومبر میں ملک کے تمام تر علاقوں میں معمول سے انتہائی کم بارشوں کا امکان ہے. جس کے باعث میدانی علاقوں میں شدید خشک سالی کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close