افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے تگڑا ہدف دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے148 رنز کا ہدف دے دیا۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں افغانستان نے کپتان محمد نبی اور گلبدین کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کاہدف دے دیا۔دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دے دی ہے ۔

پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ افغانستان نے بھی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھلائی گئی ٹیم کو ہی میدان میں اُتارا ہے۔افغانستان نےآخری اوورز میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے۔پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی پہلی وکٹ 7 رنز پر گری،حضرت اللہ ززئی صفر پر عماد وسیم کا شکار بنے۔ٹیم کا اسکور 13 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ محمد شہزاد بھی شاہین شاہ کی گیند پر 8 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔افغانستان کی تیسری وکٹ 33 رنز پر گر ی ، حارث رؤف نے اصغرافغان کو 10 رنز پر پویلین بھیجا۔افغانستان نے جارحانہ انداز تو اپنایا لیکن ساتھ اپنی وکٹیں بھی گنواتیں رہے، حسن علی نے افغانستان کی چوتھی وکٹ 39 رنز پر گرائی ،رحمان اللہ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کا سلسہ جاری رہا ، عمادوسیم نے کریم جنت کو 15 رنز پر آؤٹ کیا۔

اس کے علاوہ نجیب اللہ زادران 22 رنز بنا کر شاداب کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان نے نجیب اللہ زادران کاکیچ پکڑ کر ایک سال میں بطور وکٹ کیپر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی شکار کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔رضوان کے سال 2021 میں مجموعی وکٹ کیپنگ شکار کی تعداد 39 ہوگئی جبکہ بھارت کے ایم ایس دھونی نے سال 2016 میں 39 شکار کیے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ 2 میں پہلے بھارت اور پھر نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ پاکستان نے اپنے گزشتہ دونوں میچز میں ٹاس جیتا تھا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ڈیو فیکٹر کی وجہ سے ٹاس کا ایک اہم کردار ہوتاہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔اس وقت پاکستان گروپ 2 میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے افغانستان اور نمیبیا 2،2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

close