آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم بالائی و وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

اسلام آباد میں صبح اورشام/رات کے دوران تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران ایبٹ آباد،مانسہرہ ،مالاکنڈ،دیر،سوات،کوہستان،بونیر،مردان،پشاور،نوشہرہ،وزیرستان،بنوں،کوہاٹ اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ صوبہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران خطۂ پوٹھوہار،سیالکوٹ،ناروال،گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین ،سرگودھا،فیصل آباد،ساہیوال اوربہاولنگرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار، زیریں بلوچستان، کراچی اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: گڑھی دوپٹہ 47 ، مظفر آباد (اے پی 20 ، سٹی 17) ، کوٹلی 13 ، راولاکوٹ 10 ، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 35 ، سیدو شریف 30 ، کاکول 16 ، پاراچنار 12 ، پٹن 07 ، کوہاٹ ، کالام،دیر 01 ، پنجاب:راولپنڈی(کچہری 35 ، شمس آبا13 )، اسلام آباد (بوکرا 30 ، سید پور 18 ، گولڑہ 15 ، ایئرپورٹ 11 ، زیروپوائنٹ 05) ،چکوال07، مری 01 ، بلوچستان: جیوانی 29 ،تربت 04 ، سندھ: کراچی (گلشن حدید 12 ، پی اے ایف بیس فیصل 02 ، اورنگی ٹاؤن، جناح ٹرمینل 01) اور گلگت بلتستان: اسکردو میں02 ملی میٹرریکارڈکی گئی۔آج ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی اور شہیدبینطیرآبادمیں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close