پورا ہفتہ بارشیں ہی بارشیں! محکمہ موسمیات نے ہفتے بھر کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی ) محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے کے دوران پاکستان بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔مقامی اخبار’ جنگ ‘ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کہ 25 ستمبر تک ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارش کا باعث بن سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے جمعہ تک کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاو الدین، مانسہرہ میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close