ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، زیریں سندھ ، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

۔ تاہم خطہ پوٹھوہار، زیریں سندھ ، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم سب سے زیادہ بارش: پنجاب: قصور 73 ، منگلا 34 ، لاہور (ائیر پورٹ 32 ، مغل پورہ 29 ، فرخ آباد 15 ، سمن آباد 05 ، اقبال ٹاؤن 04 ، شاہی قلعہ ، جوہر ٹاؤن ، واسا ہیڈ آفس ، سٹی 02) ، نارووال 30 ، جہلم 22 ، منڈی بہاولدین 17 ، اوکاڑہ 09 ، بہاولنگر ، خانیوال 08 ، گوجرانوالہ 03 ، حافظ آباد ، فیصل آباد 01 ، راولپنڈی (شمس آباد 01) ، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 50 ، کاکول 42 ، مالم جبہ 38 ، سیدو شریف 21 ، دیر (لوئر 16 ، اپر 01) ، پشاور 03 ، کشمیر: مظفر آباد 34 ، گڑھی دوپٹہ 12 ، کوٹلی 10 ، راولاکوٹ 01 ، سندھ: چھور 07 ، مٹھی 02 ، گلگت بلتستان:گوپس 02 اور استورمیں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43، سبی41 ، دادو،لسبیلہ، نوکنڈی اورموہنجوداڑو میں 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں