ملک کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر لیکن وہ علاقے جہاں بارش کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے پنجاب، سندھ اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔ اتوار کے روز ملک کے باقی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم نارووال، سیالکوٹ اور گجرات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے اضلاع تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، حیدر آباد، بدین، ٹھٹہ، دادو اور کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم زیریں سندھ ، کشمیر اور سرگودھا میں گرج چمک کے ساتھ جب کہ لاہور میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 133 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ قائد آباد میں 62 ، فیصل بیس پر 53 ، سعدی ٹاؤن میں 47 ، ماڈل آبزرویٹری میں 42 ، یونیورسٹی روڈ اور جناح ٹرمینل پر 38 ، نارتھ کراچی میں 32 ، اورنگی ٹاؤن 27 ، مسرور بیس 19 ، ناظم آباد 15 ، سرجانی 13 اور کیماڑی میں چار ملی میٹر بارش برسی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close