اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز کشمیر، خیبر پختو نخوا ،اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان، شما ل مشرقی بلوچستان اورسندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔ کشمیرمیں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ کشمیر میں چندمقامات پر موسلادھاربارش کا امکان ۔گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔سوات، دیر ،چترال ، شانگلہ ، مالاکنڈ، بونیر،کوہستان ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، مردان ، ، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور،کرم ،کوہاٹ ، کرک ، بنوں ، ڈی آئی خان ، ٹانک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم میر پور خاص ،حیدر آباد، ٹھٹھہ،بدین ،سانگھڑ،سکھر،لاڑکانہ،تھرپارکر،کراچی اور شہید بینظیرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ خطہ ٔپوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ ،حا فظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، گجرات ، گو جرانوالہ ، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، میانوالی، خوشاب ، سرگودھا ، ساہیوال، ڈی جی خان، لیہ ، بھکر، ملتان ، خانیوال اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بالائی و وسطی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم خضدار، لسبیلہ ، ژوب، بارکھان ، موسی ٰخیل ، کوہلو، لورالائی، ،سبی،نصیرآباد،زیارت اور گرد ونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، اسلام آباد،خیبرپختونخوا،ذوب، بارکھان،کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: کاکول 41 ، مالم جبہ 22 ، سیدوشریف 20 ، تخت بھائی 14 ، پٹن 10 ، پشاور (سٹی 09 ، ائیر پورٹ 01) ، میرکھانی ، بابوسر 05 ، دیر (بالائی 03 ، لوئر 02) ، کالام 03 ، پنجاب: اسلام آباد (سید پور 26 ، ائیر پورٹ 09 ، زیروپوائینٹ 03 ، گولڑہ ، بوکرا 02) ، راولپنڈی (شمش آباد ، چکلالہ 01) ، منڈٖی بہاولدین 24 ، اٹک ، فیصل آباد 18 ، مر ی 12 ، اوکاڑہ 03 ، جہلم ، بہاولپور 02 ، بلوچستان: ژوب 20 ،کشمیر:راولاکوٹ 13، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی43،دادو،نورپورتھل اورخانیوال42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں