اسلام آباد(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے(آج) جمعہ کی شام سے بدھ کے دوران بالائی و وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر یا منگل کو تیز بارش کے باعث راولپنڈی، گجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، مون سون ہوائیں 27 اگست کی شام یا رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں 27اگست کی شام یا رات سے یکم ستمبر کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور، کوہاٹ، وزیرستان، گلگت بلتستان (غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانگچھے اورکھرمنگ)میں وقفے وقفے سے تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 29اگست کی رات سے 31اگست کے دوران کوہستان، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مظفر آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، گجرنوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، 30اگست کی رات سے یکم ستمبر کے دوران ٹانک، کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، خانیوال، ملتان، کوہلو، لورالائی، بارکھان، ژوب، موسی خیل، زیارت اور قلات میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث حالیہ شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، پیر یا منگل کو تیز بارش کے باعث راولپنڈی، گجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں