شدید سیلاب کے بعد کم ازکم21افراد ہلاک، 20 لاپتہ

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کی جنوبی ریاست ٹینیسی کی ہیمپفریز کانٹی میں ہفتہ کے روز شدید سیلاب کے باعث کم از کم21 افراد ہلاک جبکہ 20 دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں۔کانٹی شیرف کرس ڈیوس نے کہا ہے کہ آج ہم ایک اچھی جانچ پڑتال سے صو رتحال کے با رے میں جا ننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈیوس نے سی این این سے وابستہ ڈبلیو ایس ایم وی کو بتایا کہ جن لوگوں کو ہم کھو رہے ہیں ان کا تعلق بنیادی طور پر سب سے زیادہ متاثرہ علاقے سے ہے ، ہمارے مرنے والوں میں بچوں سے لے کر بوڑھوں تک شامل ہیں ۔اس سے قبل ڈیوس نے ایک انٹرویو میں سی این این کو بتایا کہ لاپتہ ہونے والوں میں سے کم از کم پانچ بچے ہیں،انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ویورلی ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے ڈائریکٹر گرانٹ گلیسپی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ناموں کی فہرست جاری کرنے کے بعد لاپتہ افراد کی تعداد 40سے کم ہو کر 20 رہ گئی ہے۔ہیمپفریز کانٹی کے سکولوں نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے رواں ہفتے کلاسز منسوخ کی جائیں گی ۔ناشویلے میں قومی محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز میک ایون میں 17 انچز سے زیادہ بارش ہوئی جبکہ ممکنہ طور پر 24 گھنٹے کی بارش کا نیا ریاستی ریکارڈ قائم کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں